حماس: لبنان کا  جنگ بندی معاہدہ نتن یاہو کی غلط فہمیاں دور کرنے کی راہ میں ایک اہم قدم ہے

 تہران – ارنا – حماس نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی قدردانی کی  ہے اور مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کے بارے ميں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی غلط فہمیاں دور کرنے کے حوالے سے اس معاہدے کو اہم قدم قرار دیا ہے

 ارنا کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہم غزہ اور فلسطین کی استقامتی تحریک کی حمایت میں لبنان کے اسلامی استقامتی محاذ حزب اللہ کے مرکزی کردار کی قدردانی کرتے ہیں۔

 حماس نے اس بیان میں کہا ہے کہ ہم شہید سید حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ کی عظیم فداکاریوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسی طرح غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں اور وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں  اپنے لبنانی بھائیوں کی پائیداری اور فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی یک جہتی کو قابل تعریف سمجھتے ہیں۔

 حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی شرائط پر  لبنان کے ساتھ صیہونی دشمن کا  جنگ بندی معاہدہ  مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کے بارے میں نتن یاہو کا خواب وخیال ختم کرنے میں اہم قدم ہے۔

حماس نے کہاہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں اور ہماری کوشش  فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت ختم کرنے کے لئے ہے۔       

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .